ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / 30جون تک دہلی میں 6ہزار ٹوائلٹ بنانے کا ہدف:ستیندر جین

30جون تک دہلی میں 6ہزار ٹوائلٹ بنانے کا ہدف:ستیندر جین

Tue, 14 Feb 2017 22:39:26    S.O. News Service

نئی دہلی،14فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آپ حکومت کے دو سال پورے ہونے کے موقع پر وزیر صحت ستیندر جین نے منگل کو ایم ایم ایچ آر بھٹہ جوالاہیڑی، نانگلوئی اور ریلوے کالونی شکور بستی میں کمیونٹی ٹوائلٹ احاطے کا افتتاح کیا۔اس میں 633سے زائد سیٹ بنائے گئے ہیں۔افتتاح کے دوران انہوں نے کہا کہ آپ حکومت بننے کے بعد دہلی میں آٹھ ہزار ٹوائلٹ بنائے گئے ہیں اور 30جون تک 6ہزار ٹوائلیٹ اور تیار ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 4-5ماہ میں 100محلہ کلینک بنا دئے جائیں گے۔وہیں پالی کلینک میں ماہرین کا اہتمام کیا جائے گا،اس لئے بڑے ہسپتالوں کی بھیڑ کم ہو جائے گی تو وہاں علاج بھی آسان ہو جائے گا۔


Share: